
ایکنا نیوز- عربی نیوز ایجنسی «اینا» کے مطابق مصری دارالفتوی مرکز سے وابستہ تنظیم کا کہنا ہے کہ جمعے کو اسلامی مدرسے «مناهند هلم» پر کریکر حملہ کیا گیا ہے۔
اس مرکز کے بیان میں کہا گیا ہے: اسکینڈینیویا میں یہ پہلا اسلامی مدرسہ شمار کیاجاتا ہے جس پر گذشتہ دو مہینے کے دوران نسل پرستوں کی جانب سے چار بار حملہ ہوچکا ہے
مصری تنظیم کے بیان میں آیا ہے : اسکینڈینیویا کے ممالک بظاہر عدالت و بردباری کے علمبردار ہیں لیکن ان ممالک میں آجکل متعصب نسل پر ست کے توسط سے آئے روز دیگر افراد پر حملوں کے واقعات پیش آتے ہیں ۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ نسل پرست گروپ ڈنمارک کو «اسلامایزیشن» کرنے کے پروپیگنڈے کررہا ہے جبکہ یہاں پر صرف ایک فیصد مسلمان آباد ہے۔
اسلامی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ اس واقعے سے جہاں مسلمانوں کے احساسات کو مجروح کیا گیا ہے وہی انسانی حقوق کے قوانین بھی پامال کیا جارہا ہے جو اسکینڈینیویا کے قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔
تنظیم نے ڈنمارک حکومت سے ان واقعات کی روک تھام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے جوانوں میں مایوسی پیدا ہوجاتی ہے جس سے یہ خدشہ پیدا ہوجاتا ہے کہ انکو شدت پسند عناصر گمراہ نہ کرلے۔
اسکینڈینیویا (Scandinavia) شمالی یورپ میں سوئیڈن، ناروے اور ڈنمارک پر مشتمل ممالک کو کہا جاتا ہے
اور کہا جاتا ہے کہ ثقافتی اور تاریخی حوالے سے فن لینڈ، آیسلینڈ اور جزایر فارو کو بھی اس میں شامل سمجھا جاتا ہے۔