کراچی میں اہم شیعہ شخصیات نشانے پر

IQNA

کراچی میں اہم شیعہ شخصیات نشانے پر

8:05 - November 28, 2016
خبر کا کوڈ: 3501999
بین الاقوامی گروپ: کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد کی فائرنگ سے ڈی ایس پی ٹریفک فیض علی شگری جاں بحق ہوگئے۔

ایکنا نیوز- ڈان نیوز کے مطابق مسلح دہشت گردوں نے ٹریفک پولیس اہلکاروں کو کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں نشانہ بنایا، جس کی زد میں آکر پولیس افسر کا ڈرائیور بھی زخمی ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر ڈی ایس پی کی لاش کو قریبی ہسپتال منتقل کیا اور جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرکے واقعے کی تفتیش کاآغاز کردیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈی ایس پی ٹریفک فیض علی شگری کو جوہر موڑ کے قریب دہشت گردوں نے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ گھر واپس جارہے تھے۔


ٹریفک پولیس افسر پر حملے کے بعد کراچی کی اہم شاہراہوں پر سیکیورٹی بڑھا دی گئی۔

پولیس افسر نے بتایا کہ ڈی ایس پی ٹریفک کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ چیف جسٹس آف پاکستان کی کراچی آمد کے حوالے سے ٹریفک کے انتظامات کو حتمی شکل دے کر گھر واپس آرہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ظاہری طور پر یہ ٹارگٹ کلنگ کی واردات معلوم ہوتی ہے تاہم قتل کے حوالے سے ہر پہلو پر تفتیش کی جائے گی۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر ہی میں دوسرے فائرنگ کے واقعے میں ڈی ایس پی ٹریفک گلبرگ سید ظفر حسین پر قاتلہ حملہ ہوا تاہم ان کے گارڈ کی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دوسرا واقعہ سفاری پارک کے قریب پیش آیا۔

نظرات بینندگان
captcha