
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «masjed-alkufa.com»،کے مطابق چھٹا قومی مقابلہ حفظ و حسن قرآت مسجد کوفہ کے «مسلم بن عقیل(ع)» ہال میں عید میلادالنبی اور ہفتہ وحدت کی مناسبت سے منعقد کیا جارہا ہے
مسجد کوفہ کے شعبہ قرآن کے انچارج «سید عادل الیاسری» کا کہنا ہے : قومی مقابلہ حفظ و قرآت دو دن تک جاری رہے گا پہلے دن مقابلے منعقد ہوں گے جبکہ اگلے دن کو اختتامی تقریب اور تقسیم انعامات کا پروگرام منعقد ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال ان مقابلوں میں سینتیس قرآء اور حفاظ کرام شریک تھے اور امید کی جاتی ہے کہ اس بار زیادہ تعداد میں طلبا شریک ہوں گے۔
اس سلسلے میں گذشتہ روزمقدماتی نشست منعقد کی گئی جسمیں مسجد کوفہ کے متولی «مصطفی شبر» بھی شریک تھے ۔ اس اجلاس میں قرآنی اداروں کو دعوت نامے ارسال کرنے اور میڈیا کوریج کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔