کینیڈا؛ «ایڈمنٹن» میں قرآنی سائن بورڑز نصب

IQNA

کینیڈا؛ «ایڈمنٹن» میں قرآنی سائن بورڑز نصب

7:33 - November 30, 2016
خبر کا کوڈ: 3502011
بین الاقوامی گروپ: کینیڈا کے شہر «ایڈمنٹن» کی مسلمان خواتین کی کوششوں سے اسلام کے خلاف نادرست تصورات دور کرنے کے لیے قرآںی ساین بورڑز نصب کیے گیے ہیں

کینیڈا؛  «ایڈمنٹن» میں قرآنی سائن بورڑز نصب


ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «Dolphnsix» کے مطابق شمالی امریکا کی اسلامی تنظیم کے تعاون سے قرآنی آیات پر مبنی سائن بورڑز نصب کیے گیے ہیں تاکہ یہاں کے لوگ قرآنی پیغامات سے آشنا ہوسکے

انکا پیغام یہ ہے کہ مسلمانوں سے برراہ راست اسلام کے بارے میں سوالات کریں ۔

اس سے پہلے اسلام کے خلاف پمفلٹس اس شہر میں تقسیم کیے گیے تھے جسکے جواب میں یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

ان ساین بورڑز پرسوره مائده کی آیت بتیس «ایک انسان کی جان بچانا انسانیت کی جان بچانا» درج ہے اور واضح کیا گیاہے کہ مسلمان ہر قسم کی شدت پسندی اور تشدد کی مذمت کرتا ہے۔


تنظیم کی رکن افشان فاطمه کا کہنا ہے کہ ہماری اس کاوش کا مقصد اسلام کے بارے میں غلط تصورات کا خاتمہ ہے کیونکہ اکثر لوگ نہیں جانتے کہ ہم خدا کے قرب کے لیے خالصانہ انداز میں انسانیت کی خدمت کو فرض سمجھتے ہیں ۔

انکا کہنا ہے کہ ہمارا پیغام یہ ہے کہ ہم سے اسلام کے بارے میں سوال کیا جائے اور ہم اپنے مقاصد اور عقائد واضح کریں گے تاکہ ہمارے درمیان موجود غلط فہمیوں کو دور کیا جاسکے۔


3549720

نظرات بینندگان
captcha