اقوام متحدہ: برما کے مسلمانوں پر ظلم انسانیت کے خلاف جرم ہے

IQNA

اقوام متحدہ: برما کے مسلمانوں پر ظلم انسانیت کے خلاف جرم ہے

7:36 - December 02, 2016
خبر کا کوڈ: 3502019
بین الاقوامی گروپ: اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ برما میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کی جارہی ہے اور اس ظلم کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا جاسکتا ہے

اقوام متحدہ: برما کے مسلمانوں پر ظلم انسانیت کے خلاف جرم ہے


ایکنا نیوز- پریس ٹی وی کے مطابق اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ برما کے راکھین صوبے میں صورتحال بہت سنگین اور پیچیدہ ہے۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ میانمار کی حکومت جان بوجھ کر اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے احکامات کو پامال کررہی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بدترین اقدامات میں شہریت کی منسوخی،نقل مکانی میں مشکلات ایجاد کرنا ، جان کو درپیش خطرات اور جنسی تشدد کے مسائل شامل ہیں۔


انسانی حقوق کی رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ حالات میں تبدیلی نہ لانے پر عالمی سطح پر سخت رد عمل ظاہر ہوسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق برمی مسلمان دنیا کی مظلوم ترین قوم ہے اور لاکھوں کی تعداد میں ان مسلمانوں کو اپنے ملک میں شہریت کا مسلہ درپیش ہیں۔

نوبل انعام یافتہ سوچی کی حکومت سے توقع کی جارہی تھی کہ انکے آنے سے مسلمانوں کے حالات سدھر جائیں گے مگر حالت بدسے بدتر ہوتی جارہی ہے۔

بودھسٹ شدت پسندوں کے ہاتھوں ہزاروں برمی مسلمان ہلاک اور زخمی اور ہزاروں شہری دیگر ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوچکے ہیں جبکہ ہزاروں دیگر مسلمانوں کے گھروں کو آگ میں بھسم کیا گیا ہے۔


3550056

نظرات بینندگان
captcha