ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق دوحہ میں ستائیسویں کتب نمایش کی افتتاحی تقریب میں ادارہ ثقافت سمیت مختلف ایرانی شعبوں کے نمایندے اور دیگر ممالک کے سفراء شریک تھے
قطر کی ثقافتی مرکز «کتارا»اور فلاحی ادارے «راف» مختلف کتابوں کے ساتھ نمائش میں نمایاں ہیں جبکہ راف کی جانب سے فرنچ، اسپینش، سواحیلی، فلپاینی اور چینی زبانوں میں قرآن مجید کے ترجمے پیش کیے گیے ہیں ۔
ایرانی ثقافتی مرکز میں اس نمایش میں بھرپور انداز میں شریک ہے ۔ نمایش میں ایران کے الہدی فاونڈیشن کی مختلف کتابوں کے علاوہ امام خمینی(ره) اور مقام معظم رهبری(مدظله العالی) کی مختلف موضوعات پر کتابیں مختلف زبانوں کے ساتھ نمائش میں شامل ہیں۔
اس بین الاقوامی کتب نمایش کے ہمراہ مختلف علمی نشستیں بھی منعقد ہوں گی ۔
اس سال اس بین الاقوامی نمایش میں تینتیس ممالک سے ۴۹۰ پبلشرز شریک ہیں جسمیں ایک لاکھ سے زاید عنوانات پر کتابیں نمایش میں پیش کی گئیں ہیں
روزنامہ الشرق کے مطابق «سنت نبوی میں قرآن کے علمی معجزے» دو زبانوں کے ساتھ رونمائی کی گیی ہے جبکہ نماز اور دیگر اسلامی موضوعات پر جوانوں کے لیے دلچسپ کتابیں نمایش میں شامل ہیں۔
دوحہ ستائیسویں بین الاقوامی کتب نمایش مزید دو دن تک جاری رہے گی۔