
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «SAFocus» کے مطابق پیل کی علما کونسل اور مسجد نور کی انتظامیہ کے مطابق اس علاقے میں میلاد النبی (ص) کے سلسلے میں جشن کا آغاز ہوچکا ہے
اس حوالے سے گذشتہ ہفتے اور اتوار کو جشن کا اہتمام کیا گیا تھا جسمیں بڑی تعداد میں عاشقان آل رسول (ص) کے علاوہ مقامی حکام اور دانشور شریک تھے۔
میسیساگا شہر میں جامعه المصطفی(ص) العالمیه کے دفتر کے علاوہ، برمپٹن میں مسجد اقصی،میسیساگا میں پاکستانی کیمونٹی اور انٹاریو میں آج اور کل جشن میلادالنبی(ص) کے حوالے سے مختلف پروگرامز منعقد ہوں گے۔
رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے مختلف شہروں میں ان ایام کی مناسبت سے پھول کے ہمراہ حضرت محمد(ص) کی احادیث لکھے کارڑز عوام میں تقسیم کیے جائیں گے۔