ایکنا نیوز- شفقنا- دوسری جانب حلب کی آزادی کے ساتھ ہی مغربی میڈیا نے اسد کی فوج پر الزامات کی بھر مار شروع کر دی ہے ایسا لگ رہا ہے کہ مغربی دنیا کو دہشت گردوں کی ہار ہضم نہیں ہو رہی۔
حلب کی فتح کے ساتھ ہی سینکڑوں لوگ شام کی سڑکوں پر نکل آئے اور خوشی سے رقص کیا۔ جب کہ حلب سے انخلاء شدہ شہری بے بہا خوشی کا اظہار کرتے نظر آئے۔
بشار الاسد کی افواج نے جیسے ہی شہر کا کنٹرول سنبھالا تمام شہریوں کو آزادانہ طور پر شہر میں باہر نکلنے کی اجازت دی گئی جبکہ زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
دوسری جانب باغیوں اور دہشت گرد تنظیمیں نہ صرف حلب کے شہریوں کو بطور ڈھال استعمال کرتی رہیں بلکہ شہریوں کو ڈرا دھمکا کر شہر سے نکلنے سے روکتی رہیں۔
اس تمام صورتحال کے باوجود مغربی میڈیا نے اس کے برعکس مکمل طور پر منفی تصویر کشی کی۔ ایسا لگ رہا ہے کہ مغربی میڈیا کا حلب کو آزادی ہضم نہیں ہوئی۔ اس تمام صورتحال سے یہ بات واضح ہے کہ حلب میںشہری ہلاکتوں اور ان کی تمام تر تکالیف کی ذمہ داری مغربی ممالک پر عائد ہوتی ہے۔