
ایکنا نیوز- نیوز ویب سایٹ Ahlibeyt.ge کے مطابق ہفتہ وحدت ، ولادت رسول اکرم(ص) اور ولادت امام جعفر صادق(ع) کی مناسبت سے جارجیا میں انجمن «جمعیت اهل بیت(ع)» کے تعاون سے مقابلہ حسن قرآت منعقد کیا گیا.
دارالحکومت تفلیس کے حسن قرآت پروگرام میں جونیر اور سنیر کے الگ الگ مقابلے منعقد کیے گیے .
جمعیت اهل بیت(ع) کے تعاون سے منعقدہ مقابلوں میں نامور قرآء کے علاوہ عاشقان اهل بیت عصمت و طهارت(ع) کی بڑی تعداد موجود تھی۔
اختتامی تقریب میں دونوں کیٹگریز سے اول تا سوم آنے والوں کو قیمتی انعامات دیے گیے ۔