آسٹریلیا میں کرسمس کی مبارکبادی کے بہانے محجبہ خاتون پر حملہ!

IQNA

آسٹریلیا میں کرسمس کی مبارکبادی کے بہانے محجبہ خاتون پر حملہ!

7:55 - December 21, 2016
خبر کا کوڈ: 3502148
بین الاقوامی گروپ؛ مسلمان خاتون نے جب «کریسمس مبارک» کے جواب میں چھٹیاں مبارک کہا تو ان پر حملہ کیا گیا

آسٹریلیا میں کرسمس کی مبارکبادی کے بہانے محجبہ خاتون پر حملہ!


ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی «الیوم السابع» نے آسٹریلیا کے روزنامه «wa today» سے نقل کیا ہے کہ ایک مسلمان خاتون نے ایک آسٹریلین مرد کے «کریسمس مبارک» کے جواب میں کہا : چھٹیاں مبارک: تو مذکورہ مرد نے ان پر حملہ اور خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا۔


آسٹریلیا کے شہر برث میں ایک مرد نے مسلمان خاتون سے کہا :«merry christmas» (کریسمس مبارک) تو خاتون نے جواب میں کہا: «happy holidays» (چھٹیاں مبارک) بس اتنی سی بات پر خاتون کوبری طرح سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔


مڈبھیڑ میں خاتون کے سر سے چادر گرگئی تو مرد نے چادر چھین کو دور پھینک دیا اور کافی کشمکش کے بعد خاتون نے مجبورا پولیس سے رابطہ کیا۔


مسلمان خاتون کا کہنا ہے کہ اسلام پر عمل کی وجہ سے متعدد بار میرے ساتھ واقعات رونما ہوچکے ہیں مگر یہ واقعہ سب سے برا واقعہ تھا ۔

3555380
نظرات بینندگان
captcha