کینیڈا؛ مسلمانوں نےکرسمس پر دل جیت لیا

IQNA

کینیڈا؛ مسلمانوں نےکرسمس پر دل جیت لیا

7:32 - December 30, 2016
خبر کا کوڈ: 3502199
بین الاقوامی گروپ: کینیڈا کے شہر کلگری میں مسلمانوں نے کرسمس پرسڑکوں پر برف صاف کرنے کے علاوہ پھول ، چاکلیٹ اور حدیث نبوی لکھے کارڑز تقسیم کیے

کینیڈا؛ مسلمانوں کا کرسمس پرخوبصورت کاوش


ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «CBCNews» کے مطابق کلگری کی مسلم انجمن کے تعاون سے کرسمس پرمذکورہ اقدام کیا گیا ہے

پھول کے ہمراہ کارڑز پر حضرت محمد(ص) کی احادیث کے ساتھ لکھا گیا ہے:

«مؤمن مهربان اور درگزرکرنے والا ہے اور بهترین انسان وہ ہے جو سب سے سے فائدہ پہنچائے».

انجمن کے سربراہ محمود عباس کا کہنا ہے: پانچ سال سے ہم نے یہ سلسلہ شروع کیا ہے اور اس سال سو کارکن اس میں حصہ لے رہے تھے۔

انکا کہنا ہے کہ اس کام سے معاشرے میں مثبت کاموں کی حوصلہ افزائی ہوگی

قابل ذکر ہے کہ اس سال کلگری کی انجمن کے مرکز پر دو بار حملہ کیا گیا ہے جبکہ ایک اور اسلامی مرکز پر حملے میں مرکز کو نقصان پہنچانے کے علاوہ کئی قرآنی نسخے بھی شہید ہوگیے تھے۔

پھول تقسیم مہم سے متاثر ہونے والے سینڈی راسل کا کہنا ہے کہ انکا اقدام واقعا قابل تعریف ہے تمام جوان با اخلاق اور متواضع تھے

سیندی راسل نے کہا کہ اس سے اسلام ہراسی میں کمی ہوگی اور یہ درس دیا گیا ہے کہ اب محبت اور مہربانی بانٹنے کا وقت آگیا ہے۔


3557277

نظرات بینندگان
captcha