
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «العهد» کے مطابق بحرین کے سوشل ورکرز سوشل میڈیا پر لکھتے ہیں: آل خلیفہ کے عناصر نے دو سو دن سے آیتالله عیسی قاسم کا گھر کا محاصرہ کررکھا ہے اور اس وقت سے اس علاقے میں
جامع امام صادق(ع) مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں ۔
گذشتہ روز آل خلیفہ نے اہلکاروں نے ایک بار پھر اس علاقے میں پیروان اہل بیت کو نماز سے روک دیا جسکی وجہ سے شیعیان اہل بیت نے انفرادی طور پر نماز ادا کی ۔
نیوز چینل «پریس ٹی وی» کے مطابق ہزاروں بحرینی شیعوں نے آیتالله عیسی قاسم کے گھر کے قریب احتجاج کیا اور آل خلیفہ سے محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ۔
منامه کے علاقے بوری، السنابس، ابوصبیع اور عالی کے علاقوں میں بھی پیروان اہل بیت نے اپنے حقوق اور آل خلیفہ کی پالسیسیوں کے خلاف مظاہرہ کیا اور بعض علاقوں سے پولیس کے ساتھ جھڑپوں کی بھی اطلاعات ملی ہیں۔
آیتالله شیخ عیسی قاسم کے شمار بحرین کے اہم شیعہ لیڈروں میں ہوتا ہے اور اس وقت انکے حامیوں پر شدید دباو ہے
قابل ذکر ہے کہ بحرین میں گذشتہ کئی سالوں سے شیعہ عوام اپنے حقوق کے لیے مظاہرے کررہے ہیں ۔