
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «food.good.is» کے مطابق اسلامی ریسٹورنٹ کے مالک «یحیی هاشمی» نے «گلوبل نیوز» سے گفتگو میں کہا : جو لوگ نادار ہیں اور پیسے دینے کی استطاعت نہیں رکھتے انکو کھانا کھلانا اسلام کا حکم ہے۔
میڈیا میں خبر اس وقت پھیلی جب «سین جالبرٹ» نامی کینیڈین شہری نے ریسٹورنٹ میں کہا کہ وہ بھوکا ہے مگر اسکے پاس پیسہ کچھ نہیں ۔
مذکور شخص نے فیس بک پیج پر کہا کہ میں نے بطور امتحان جاکر کھانا مانگا مگر انہوں نے خوش دلی سے مینو رکھ کر کہا جو کھانا چاہتے ہو آرڈر دیجیے ، واقعا انکا رویہ دوستانہ تھا
اس پوسٹ سے کافی لوگوں کے نظریے اور خیالات اسلام کے حوالے سے بدل گیے ہیں ۔
جالبرٹ نے ایک اور پسٹ پر لکھا ہے: میں نے بعد میں اپنے بل پے کر کے کہا کہ یہ سیاست درست نہیں آپ مفت دینے کی بجایے بچت کریں ، اس نے اطمینان سے کہا : نیک کام عین بچت ہے
ریسٹورنٹ مالک کے شریک «علا امیری» نے ایک اور نیوز چینل سے گفتگو میں کہا : کینیڈا میں اسلام کے حوالے سے منفی تصورات پیدا ہونے کے بعد ہم مجبور ہیں کہ ان اقدامات سے اسلام اور مسلمان کا درست چہرہ پیش کریں ۔