اسلامی تعاون تنظیم: میانمار میں نسل کشی عالمی ایشو بن چکی ہے

IQNA

اسلامی تعاون تنظیم: میانمار میں نسل کشی عالمی ایشو بن چکی ہے

19:16 - January 18, 2017
خبر کا کوڈ: 3502322
بین الاقوامی گروپ: میانمار میں اسلامی تعاون تنظیم کے نمائندے «حامد البار» نے میانمار میں بحران کو عالمی مسلہ قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ سے حل کا مطالبہ کردیا

اسلامی تعاون تنظیم:میانمار میں نسل کشی عالمی ایشو بن چکی ہے


ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی «رویٹرز» کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم نے میانمار میں مسلمانوں کی نسل کشی اور بحران پر تشویش کا اظھار کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے راکھین میں بحران کے حل کا مطالبہ کیا ہے

میانمار بحران کے لیے خصوصی ایلچی«حامد البار» نے کہا : عالمی ادارے کو درک کرنا چاہیے کہ یہ مسلہ ایک عالمی درد سر بن چکا ہے اور اسکی فوری حل کی ضرورت ہے۔


انکا کہنا تھا : ہم نہیں چاہتے ہیں کہ کامبوج یا روانڈا کی نسل کشی کا یہاں پر تکرار ہو اور عالمی برادری خاموش تماشائی کی طرح تماشا کرے ، ہمیں ماضی سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔


اسلامی تعاون تنظیم میں ستاون اسلامی ممالک رکن ہیں اور انکا اجلاس کل بروز جمعرات کوالالمپور میں ہورہا ہے جسمیں دیگر مسایل کے علاوہ میانمار کی صورت حال پر خصوصی طور پر غور کیا جائے گا۔

3564064

نظرات بینندگان
captcha