
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «bwabtk.com» کے مطابق یوم انقلاب کی برسی کے موقع پر سیکورٹی فورسز حفاظتی اقدامات کے بہانے قاہرہ کی امام حسین(ع) مسجد کے اطراف میں سخت پہرہ دے رہی ہے
ان ایام میں مسجد آنے والی ہر فرد کی شناخت کی جارہی ہے اور کہا جارہا ہے کہ ہر شیعہ فرد مسجد میں آنے پر گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا ہے
مصر کی وزارت اوقاف عملی طور سلفی شدت پسندوں کی رضا مندی کے لیے کام کرنے پر رضامند ہوچکی ہے اور اس مسجد میں شیعوں کی سرگرمی کو روکی جارہی ہے۔
مصر کے شیعوں کا عقیدہ ہے کہ امام حسین(ع) کا سر مبارک اس مسجد میں رکھا گیا ہے اور ہرسال اس مناسبت سے یہاں مجلس منعقد کرتے ہیں۔
معروف اہل سنت عالم دین سبط ابن جوزی(متوفی ۶۵۴ق) لکھتا ہے: «امام حسین بن علی(ع) کے سر مبارک کو خلفای فاطمیین نے باب «فرادیس» دمشق سے «عسقلان» مصر منتقل کیا اور پھر قاہرہ کی اس مسجد میں لاکر یہاں دفن کیا جو اب ایک معروف زیارت گاہ شمار کیا جاتا ہے.»