لاہورمیں خودکش بچوں کے ذریعے دہشت گردی کرانے کا خطرہ

IQNA

لاہورمیں خودکش بچوں کے ذریعے دہشت گردی کرانے کا خطرہ

14:43 - January 27, 2017
خبر کا کوڈ: 3502380
بین الاقوامی گروپ: محکمہ داخلہ پنجاب نے خبردار کیا کہ تکفیری گروپس 10 سے 12 سال کے بچوں کے ذریعے ممکنہ طور پر خودکش حملہ اور دہشتگردی کرا سکتے ہیں
لاہورمیں خودکش بچوں کے ذریعے دہشت گردی کرانے کا خطرہ

ایکنا نیوز-ایکسپریس نیوزکے مطابق حساس اداروں کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات کے تحت محکمہ داخلہ پنجاب نے متعلقہ اداروں کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کے شہرکنڑ میں تحریک طالبان سوات نے خودکش بمباروں کو تیار کیا ہے جن میں 10 سے 12 برس کے بچے بھی شامل ہیں۔

 ان بچوں کو لاہورسمیت دیگر شہروں میں بھیجا جائے گا۔ لاہور کے ابدالی چوک کے قریب دو منزلہ اسکول کی عمارت کو ٹارگٹ کیا جاسکتا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ممکنہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کئے جائیں، شہرمیں ججز اورعدالتوں کے باہر بھی سکیورٹی بڑھائی جائے، شہر کے داخلی اورخارجی راستوں پرناکہ بندی کی جائے، افغان بستیوں میں پولیس اورحساس ادارے مشترکہ سرچ آپریشنز کریں۔

نظرات بینندگان
captcha