
ایکنا نیوز- ڈان نیوز- خبر رساں ادارے رائٹرز نے امام مسجد کے حوالے سے بتایا کہ عشاء کی نماز کے دوران مسلح افراد نے کیوبیک سٹی کے اسلامک کلچرل سینٹر میں فائرنگ کی۔
پانچ نمازی جان بحق جبکہ متعدد دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔
اس سے قبل ایک عینی شاہد نے رائٹرز کو بتایا کہ مسجد میں 40 کے قریب افراد نماز پڑھ رہے تھے کہ تین حملہ آوروں نے مسجد میں داخل ہوکر فائرنگ شروع کردی۔
مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔
کیوبیک سٹی میں اس سے قبل بھی نسل پرستی کے کئی واقعات پیش آچکے ہیں۔