آسٹریلیا؛جشن ولادت حضرت زينب (س) کا انعقاد

IQNA

آسٹریلیا؛جشن ولادت حضرت زينب (س) کا انعقاد

7:58 - February 06, 2017
خبر کا کوڈ: 3502444
بین الاقوامی گروپ: ولادت حضرت زينب (س) کے حوالے سے ملبرن میں حسینی جوانوں کے تعاون سے جشن میلاد منایا گیا


آسٹریلیا؛جشن ولادت حضرت زينب (س) کا انعقاد

ایکنا نیوز- جگر گوشۂ بتُول فاطِمۂ زھرا (س ) و شیر دُخترِ علی بن ابی طالب ( ع ) شریکَةُ الحُسین ( ع ) عقیلۂ بنی ھاشِم ، حُماسہ سازِ تاریخ حضرت زینب ( سَلامُ الّٰله عَلَیہَا کی ولادت کے حوالے سے ملبرن میں حسینی جوانوں کے تعاون سے جشن میلاد منایا گیا.


محفل جش میں جوانوں سے خطاب کرتے ہویے علامہ «علی جعفری» نے حضرت زينب (س) کو جوانوں کے لیے عظیم نمونہ قرار دیا اور کہا کہ ہر کامیابی کے لیے صبر و استقامت اور خدا پر مضبوط ایمان لازمی شرط ہے۔


پروگرام میں نماز باجماعت، قرآن کی تلاوت کے علاوہ اردو اور فارسی زبان میں منقبت خوانی بھی کی گیی جبکہ تقریب کے اختتام پر نذر و نیاز کا اہتمام کیا گیا تھا


قابل ذکر ہے کہ آسٹریلیا کے مختلف شہروں میں پیروان اہل بیت مختلف مناسبتوں پر قابل قدر ثقافتی اور اسلامی پرگرامز منعقد کرتے رہتے ہیں۔

نظرات بینندگان
captcha