قرآن مجید کے حفاظ کرام کے لیے آسان شادی اسکیم

IQNA

قرآن مجید کے حفاظ کرام کے لیے آسان شادی اسکیم

8:03 - February 06, 2017
خبر کا کوڈ: 3502445
بین الاقوامی گروپ: «رضوان» کے عنوان سے حفاظ کرام کے لیے«آسان شادی» اسکیم غزہ میں شروع کیا گیا ہے

قرآن مجید کے حفاظ کرام کے لیے آسان شادی اسکیم


ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے البوابه نیوز کے مطابق فلاحی ادارے «الریاض» کے تعاون سے حفاظ کرام کے لیے«آسان شادی» اسکیم فلسطین کے علاقے غزہ میں شروع ہوچکا ہے

مذکورہ انجمن کی پریس کانفرنس میں اس اسیکم کا اعلان کیا گیا جسمیں کہا گیا ہے کہ چھبیس سال سے زاید عمر کے حفاظ کرام کے لیے آسان شادی کے مواقع فراہم کیے جارہے ہیں جس کے لیے رجسڑیشن کا عمل شروع ہوچکا ہے۔


قرآنی جوانوں کی شادی میں مدد اور انکی حوصلہ افزائی مذکورہ اسکیم کا مقصد بتایا جاتا ہے اور پہلا مرحلہ دو مہینے میں مکمل ہوگا


تین ہفتے تک حفاظ کرام شادی اسکیم میں شرکت کے لیے نام لکھوا سکتے ہیں دوسرے مرحلے میں حفظ مقابلے منعقد ہوں گے جبکہ آخری مرحلے میں شادی کے آسان طریقے سے جوانوں کو آگاہ کیا جائے گا

مذکورہ مراحل کے بعد مخیر حضرات کے تعاون سے حفاظ کرام کی شادی کا پروگرام منعقد ہوگا اور ان میں گھریلو وسایل بھی تقسیم ہوں گے

اسکیم میں شرکت کے لیے حفظ قرآن لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ مقابلوں میں اچھی کارکردگی کے علاوہ پہلی شادی اور مالی پوزیشن کمزور ہونے کے ساتھ اعتدال پسندی کا عہد کرنا حافظ کے لیے لازمی ہوگا

3570669

نظرات بینندگان
captcha