
ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی کے مطابق جمہوریہ داغستان میں بچوں کی فکری تربیت کو شدت پسندی سے دور رکھنے کے لیے کورس اور نصاب میں تبدیلی کی تجویز پیش کی گیی ہے ۔
مختلف میڑوپولیٹن انتظامیہ کے زیراہتمام اور تعاون سے جوانوں میں شدت پسندی سے دوری کے لیے تعلیمی پروگرام اور تربیتی کورس کا اہتمام کیا گیا ہے۔
مذکورہ اقدام کے علاوہ دیگر ممالک بالخصوص روس کے انسداد دہشت گردی کوششوں اور سے فایدہ اٹھانے پر بھی تاکید کی گیی ہے۔
دہشت گردی اور شدت پسندی سے نمٹنے کے لیے ان اقدامات کو مفید قرار دیا جارہا ہے اور پچاس سے زاید میڑوپولیٹن اداروں کو مذکورہ تجاویز پیش کردی گییں ہیں۔
