فلوریڈا ؛ غیر مسلموں کی مساجد میں دلچسپی

IQNA

فلوریڈا ؛ غیر مسلموں کی مساجد میں دلچسپی

8:19 - February 07, 2017
خبر کا کوڈ: 3502452
بین الاقوامی گروپ:شمالی فلوریڈا میں اوپن ڈے مسجد پروگرام میں غیر مسلموں نے خاص دلچسپی ظاہر کی اور ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف مسلمانوں سے یکجتہی کا اظھار کیا

فلوریڈا ؛ غیر مسلموں کی مساجد میں دلچسپی


ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «firstcoastnews» کے مطابق شمالی فلوریڈا میں مساجد انجمن کے رکن اور جیکسن ویل اسلامی مرکز کے سربراہ «اشرف شیخ» کا کہنا ہے : ٹرمپ کے مسلم مخالف بیان اور فیصلے بعد جیکسن ویل سٹی کے عوام نے مسلمانوں سے یک جہتی کا اظھار کیا اور علامتی طور پر مساجد کا دورہ کرکے نماز ادا کی ۔

انکا کہنا ہے کہ اس دن تین سو سے زاید امریکن نے مساجد کا دورہ کیا اور خیر سگالی کے پیغامات دیے ۔

جیکسن ویل سٹی میں ہر مہینے کے پہلے ہفتے کو نماز جماعت ادا کی جاتی ہے جسمیں غیر مسلم شرکت کرتے ہیں جہاں اسلام کے موضوع پر لیکچر بھی دیا جاتا ہے۔


اشرف شیخ نے ٹرمپ کے فیصلے پر افسوس کا اظھار کرتے ہوئے کہا : بہت سے گرین کارڈ ہولڈرز کے نزدیکی رشتہ دار دیگر ممالک میں آباد ہیں جو اب ان کے ہاں نہیں آسکتے۔

انکا کہنا تھا کہ اس وقت لوگ سخت دور سے گزر رہے ہیں اور اس موقع پر امریکن عوام کی یکجہتی قابل تحسین ہے۔

3571245

نظرات بینندگان
captcha