ایکنا نیوز- ڈیلی پاکستان کے مطابق امریکی صدر نے کہا کہ امریکا اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر انتہاپسند اسلامی دہشت گردی کا خاتمہ کرے گا،انتہا پسند عسکریت پسندوں کو امریکا میں قدم جمانے کا موقع نہیں دیں گے،آج تباہ کن قوتوں کو واضح پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہم انہیں شکست دیں گے،امریکا نیٹو اتحاد کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریاست فلوریڈا میں امریکی سینٹرل کمانڈ کے دورے کے موقع پر فوجی اہلکاروں سے خطاب میں کیا اور کہاکہ امریکا اور اس کے اتحادی ممالک ہلاکت خیز قوتوں کو شکست دیں اور انتہا پسند جہادیوں کو امریکی سرزمین پر قدم جمانے نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ آج ہم تباہ کن قوتوں کو یہ واضح پیغام دینا چاہتے ہیں یہ ہم انہیں شکست دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا نیٹو اتحاد کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ ہم صرف یہ چاہتے یہ نیٹو میں شامل ممالک اپنا بھرپور مالی تعاون فراہم کریں۔