
ایکنا نیوز- خاتون جنت ، شہزادی کونین ، دختر رسول خدا اور ہمسر شیر خدا حضرت فاطمة الزهرا سلام الله علیها کی شہادت کی مناسبت سے تین روزہ مجالس کا سلسلہ کل رات سے ہوگا اور اطلاعیے کے مطابق امام بارگاہ بلتستانی ، امام بارگاہ سید آباد، امام بارگاہ مومن آباد ، مدرسہ فاطمہ زہرا ، مدرسہ النرجس میں مجالس کا اہتمام کیا گیا ہے ۔
رات نو بے سے شروع ہونے والی مجالس سے سید احمد موسوی بلتسانی امام بارگاہ، سید آباد میں امام جمعہ سید ہاشم موسوی اور مومن آباد میں امام جمعہ علامہ غلام حسنین وجدانی خطاب کریں گے۔