ایکنا نیوز- مہرنیوز نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس میں مسجد کو آگ لگی نہیں بلکہ لگائی گئی تھی۔ اطلاعات کے مطابق امریکی بیورو نے ملزمان کی گرفتاری میں مدد کے لیے30ہزار ڈالر انعام مقرر کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق صدر ٹرمپ کے سفری پابندیوں کے حکم کے چند گھنٹے بعد مسجد کو آگ لگائی گئی تھی۔
مسلم کمیونٹی نے اسے مذہبی تعصب کا نتیجہ قرار دیا تھا۔ وکٹوریا اسلامک سینٹر کو جنوری میں آگ لگائی تھی۔