
ایکنا نیوز- اینا نیوز کے مطابق سوئیزرلینڈ میں مسلمان رہنماوں نے دائیں بازو کے شدت پسند لیڈروں کی جانب سے اسلام مخالف الیکشن پوسٹرز کی مذمت کرتے ہوئے ان اقدامات کو نادرست قرار دیا ہے
سوئیزرلینڈ میں عوامی مقامات جیسے میٹرو اسٹیشنزاور بس اڈوں پر نصب کیے گیے ہیں جنمیں مسلمانوں کی شہریت دینے اور انکی رہایش آسان بنانے کے حوالے سے خبردار کیا گیا ہے
سوئیزرلینڈ میں نو مسلم عبدالعزیز قاسم ایلی کا کہنا ہے : الیکشن پوسٹرز میں مسلمان خواتین اور اسکارف کو بدنام کرانا اسلام مخالف افراد کی سازش ہے جسکی سب مذمت کرتے ہیں۔
سوئیزرلینڈ میں سوشلسٹ اور اکثر لبرل پارٹیاں مسلمانوں کی نئی نسل کو سہولیات دینے کی مکمل حمایت کرتی ہیں ۔
مذکورہ پارٹیوں کا کہنا ہے : مسلمانوں کی نیی نسل سوئیس باشندہ ہے جو یہاں کی ثقافت سے آشنا ہے ہماری زبان اور ماحول سے مانوس اور ہمارے طرز پر زندگی گزارتی ہے اور ہمارے اقدار کے پابند یہ لوگ قوانین پر عمل کرنے والے ہیں ۔