ایران میں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کے لیے تنزانیہ کے قاریوں کا انتخاب

IQNA

ایران میں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کے لیے تنزانیہ کے قاریوں کا انتخاب

6:04 - February 13, 2017
خبر کا کوڈ: 3502486
بین الاقوامی گروپ: تنزانیہ میں قومی قرآنی مقابلوں میں ایران کے مقابلوں کے لیے قرآنی قاریوں کا انتخاب مکمل کرلیا گیا

ایران میں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کے لیے تنزانیہ کے قاریوں کا انتخاب


ایکنا نیوز- تنزانیہ میں ایرانی ثقافتی مرکز اور «الاستقامه» فاونڈیشن کے تعاون سے قرآنی مقابلہ منعقد کیا گیا

قومی قرآنی مقابلوں میں رمضان المبارک اور میلاد النبی(ص) مقابلوں کے کامیاب قراء کے درمیان فاینل مرحلہ منعقد کیا گیا جنکو ایران کے بین الاقوامی مقابلوں میں بھیجوایا جائے گا

ایران میں اسلامی انقلاب کی اٹھتیسویں سالگرہ کے موقع پر مذکورہ قرآنی مقابلہ منعقد کیا گیا جسمیں حفظ اور قرآت کے علاوہ بصارت سے محروم افراد کے لیے بھی الگ سے مقابلے منعقد کیے گیے

اختتامی پروگرام میں تنزانیہ کے نایب صدر غریب بلال، ایرانی سفر موسی فرهنگ، ایرانی ثقافتی ایمبیسیڈر، علی باقری، اور دیگر اعلی حکام شریک تھے.


قرآت میں تیسرے مقام حاصل کرنے والے رجایی ایوب، نے تلاوت کا شرف حاصل کیا جبکہ ایرانی ثقافتی ایمبیسیڈر نے مقابلوں کی اہمیت کے حوالے سے خطاب کیا

انہوں قرآن و احادیث کے رو سے قرآن فھمی اور قرآن میں تفکر کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآنی تعلیمات ہی راہ نجات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی وزارت اوقاف کے مطابق حضرت آیت‌الله العظمی خامنه‌ای کے حکم اور آیڈیے کے مطابق دس ملین حافظ بنانے پر کام ہورہا ہے اور سالانہ ۵۰ هزار قاری اس میں شرکت کرتے ہیں۔


ایرانی ثقافتی مرکز کے مطابق ایران میں اب تک تینتیس بین الاقوامی مقابلے شروع ہوچکے ہیں اور اس بار چونتیسواں بین الاقوامی قرآنی مقابلہ منعقد کیا جارہا ہے جسمیں طلبا و طالبات اور بصارت سے محروم قرآء شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ان مقابلوں میں اب تک تنزانیہ کے قرآء ہمیشہ شاندار کارکردگی دکھاتے آرہے ہیں ۔

علی باقری نے کہا کہ تمام قرآنی مقابلوں میں ایران ہر طرح کے تعاون کے لیے تیار ہے۔

رپورٹ کے مطابق «عبدالحمید مسعود» حفظ «آدم جمعه» قرآت «عارفه بنت حسین» قرآت «سوریه علی» میں منتخب ہوچکے ہیں ۔

تقریب سے ایرانی سفیر کے علاوہ تنزانیہ کے صدر کے معاون خصوصی نے قرآنی مقابلوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے مقابلوں سے طلبا کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔

3573496

نظرات بینندگان
captcha