
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «stuff» کے مطابق مظاہرین «خوش آمدید، نیوزی لینڈ خوف کی جگہ نہیں » جیسے پلے کارڑز کے ساتھ ٹرمپ کے مسلم اور مہاجر مخالف فیصلے کی مذمت کررہے تھے
میونسپل کونسل کے رکن «برنٹ بارٹ» نے مظاہرین سے خطاب میں کہا : آج ہم نیوزی لینڈ کے لوگ اپنی تاریخ اور ثقافت کے مطابق انسانی حقوق کا دفاع کرنے آئے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ نفرت سے انسان کا مقام نہیں بڑھتا اور سبکو سوشل میڈیا پر ٹرمپ کے فیصلے پر احتجاج کرنا چاہیے
«پالمرسٹون نورث» کے علاقے «ماناواتا» میں مسلم انجمن کے سربراہ «ذوالفقار بٹ » نے نیوزی لینڈ کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہویے کہا کہ اس ہم آہنگی سے ہم ٹرمپ کے سخت دور کو گزار لیں گے۔
مظاہرے کے آرگنایزر«لورنا جانسون» نے کہا کہ اگرچہ ٹرمپ کے بیان سے نیوزی لینڈ میں بھی اسلاموفوبیا میں اضافہ ہوا ہے مگر اب بھی بہت سے لوگ یہاں مسلمان مہاجرین کی حمایت کرتے ہیں۔