نیوزی لینڈ؛ مسلمان مہاجرین کے حق میں مظاہرہ

IQNA

نیوزی لینڈ؛ مسلمان مہاجرین کے حق میں مظاہرہ

6:15 - February 13, 2017
خبر کا کوڈ: 3502489
بین الاقوامی گروپ: نیوزی لینڈ کے شہر «پالمرسٹون نورث» کے ہزاروں افراد نے مسلمان مہاجرین کے حق اور ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف مظاہرہ کیا

نیوزی لینڈ؛ مسلمان مہاجرین کے حق میں مظاہرہ


ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «stuff» کے مطابق مظاہرین «خوش آمدید، نیوزی لینڈ خوف کی جگہ نہیں » جیسے پلے کارڑز کے ساتھ ٹرمپ کے مسلم اور مہاجر مخالف فیصلے کی مذمت کررہے تھے

میونسپل کونسل کے رکن «برنٹ بارٹ» نے مظاہرین سے خطاب میں کہا : آج ہم نیوزی لینڈ کے لوگ اپنی تاریخ اور ثقافت کے مطابق انسانی حقوق کا دفاع کرنے آئے ہیں۔


انکا کہنا تھا کہ نفرت سے انسان کا مقام نہیں بڑھتا اور سبکو سوشل میڈیا پر ٹرمپ کے فیصلے پر احتجاج کرنا چاہیے

«پالمرسٹون نورث» کے علاقے «ماناواتا» میں مسلم انجمن کے سربراہ «ذوالفقار بٹ » نے نیوزی لینڈ کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہویے کہا کہ اس ہم آہنگی سے ہم ٹرمپ کے سخت دور کو گزار لیں گے۔


مظاہرے کے آرگنایزر«لورنا جانسون» نے کہا کہ اگرچہ ٹرمپ کے بیان سے نیوزی لینڈ میں بھی اسلاموفوبیا میں اضافہ ہوا ہے مگر اب بھی بہت سے لوگ یہاں مسلمان مہاجرین کی حمایت کرتے ہیں۔

3573629

نظرات بینندگان
captcha