تحریک طالبان اور داعش گٹھ جوڑ کا انکشاف: پاکستان ایک مشکل سے نکل کر دوسری مشکل میں

IQNA

تحریک طالبان اور داعش گٹھ جوڑ کا انکشاف: پاکستان ایک مشکل سے نکل کر دوسری مشکل میں

18:43 - February 15, 2017
خبر کا کوڈ: 3502507
بین الاقوامی گروپ: امریکی جنرل جان نکولسن نے انکشاف کی اہے کہ تحریک طالبان پاکستان داعش کو بھرتی کے لیے افراد مہیا کرتی ہے اور جبکہ اورکزئی ایجنسی سے تحریک طالبان پاکستان کے بہت بڑے دھڑے نے داعش میں‌شمولیت اختیار کی ہے۔

ایکنا نیوز- شفقنا- انہوں نے دعوی کیا کہ داعش کی شاخ جو کہ خود کو اسلامک سٹیٹ آف خراسان گردانتی ہے پاکستان اور افغانستان کی جنگجو جماعتوں سے افراد قوت حاصل کر رہی ہے۔

 

جنرل نکولسن نے بتایا کہ اورکزئی ایجنسی کے ٹی ٹی پی ارکان نے بعد ازاں داعش خراسان میں شمولیت اختیار کی، جس کے بعد ابتدائی جنگجو گروپ بنایا گیا، جو بعد ازاں افغانستان کے صوبے ننگرہار منتقل ہونے کے بعد وہاں کے 11 اضلاع تک پھیل گیا۔

 

 

جنرل نکولسن کے انکشافات نے پاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے کیونکہ تحریک طالبان پاکستان ایک بدنام دہشت گرد گروپ ہے اور اس کے داعش کے ساتھ گٹھ جوڑ‌کا مطلب ہے کہ داعش پاکستان پر نگاہیں جمائے ہوئے ہے۔

 

پاکستان نے اگرچہ آپریشن ضرب عضب کے باعث بہت سارے علاقوں سے دہشت گردوں‌کا مار بھگایا ہے تاہم ان خبروں کے بعد ایسا لگ رہا ہے کہ اب پاکستان کو داعش کے خلاف بھی اپنے ہتھیار تیار رکھنا ہوں گے۔

نظرات بینندگان
captcha