اسلام کو دہشتگردی کا منبع نہیں کہہ سکتے: میرکل

IQNA

اسلام کو دہشتگردی کا منبع نہیں کہہ سکتے: میرکل

18:21 - February 18, 2017
خبر کا کوڈ: 3502522
بین الاقوامی گروپ:جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلم ممالک کی شمولیت ناگزیر ہے۔

ایکنا نیوز- ڈان نیوز- برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میونخ سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب میں جرمن چانسلر نے کہا کہ وہ نہیں سمجھتیں کہ اسلام دہشت گردی کا منبع و ماخد ہے بلکہ وہ سمجھتی ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلم ممالک کو بھی شامل کرنا چاہیے۔

میرکل نے مسلم عمائدین پر بھی زور دیا کہ وہ واضح الفاظ میں پر امن اسلام اور اسلام کے نام پر ہونے والی دہشت گردی کی نشاندہی کریں۔

جرمن چانسلر نے کہا کہ یورپ کے روس کے ساتھ تعلقات انتہائی چیلنجنگ ہیں تاہم دہشت گردی ایک ایسا مسئلہ ہے جس پر مل کر کام کیا جاسکتا ہے ۔

میرکل نے کہا کہ روس کو 2015 میں ہونے والے منسک معاہدے کی پاسداری کرنی ہوگی جس کے تحت یوکرینی فوج اور روس کے حامی علیحدگی پسندوں کے درمیان لڑائی کا خاتمہ ہوا تھا۔

نظرات بینندگان
captcha