امریکی معاشرے میں باپردہ خواتین کی مشکلات کا جایزہ

IQNA

امریکی معاشرے میں باپردہ خواتین کی مشکلات کا جایزہ

9:57 - February 19, 2017
خبر کا کوڈ: 3502525
بین الاقوامی گروپ: امریکی ریاست کارولینا کی «الون»یونیورسٹی میں دین اسلام ، حجاب اور باپردہ خواتین کی مشکلات کا جایزہ لینے کے لیے سیمینار منعقد کیا گیا

امریکی معاشرے میں باپردہ خواتین کی مشکلات کا جایزہ


ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی «The Times News» کے مطابق الون یونیورسٹی کے استاد «شیرین الجمل» نے سیمینار میں امریکی معاشرے میں چادر پہننے والی خواتین کی مشکلات اور غیر مسلم عورتوں کی حمایت کے موضوع پرخطاب کیا۔


انکا کہنا تھا: « میں ہمیشہ کہتاہوں کہ سوال پوچھیے،اکثر طلبا کہتے ہیں کہ سوال ہے مگر ممکن ہے کہ احمقانہ سوال ہو،میں کہتا ہو سوال سوال ہے جو پوچھنا ہے ضرور پوچھے ».


الجمل کا کہنا ہے: میڈیا کے غلط رویے کی وجہ سے منفی خیالات جنم لیتے ہیں اگرچہ اسکارف ایک انتخاب ہے اور اسکا فلسفہ اسی خاتون سے پوچھے جو مرضی سے چادر پہنتی ہے ، میرے خیال میں چادر ایک انرجی دیتی ہے اور باپردہ خاتون خود کو بہتر محسوس کرتی ہے۔


مصری نژاد الجمل امریکہ میں سکونت پذیر ہے اور انکی دونوں بیٹیاں اسکارف اوڑھتی ہیں۔

انہوں نے آگاہی پھیلانے اور مذاہب میں ہم آہنگی کے لیے اس قسم کی نشستوں کو مفید قرار دیا ۔

3575496

نظرات بینندگان
captcha