امریکہ؛ «مری لینڈ» میں قرآنی مقابلوں کا اعلان

IQNA

امریکہ؛ «مری لینڈ» میں قرآنی مقابلوں کا اعلان

7:49 - February 20, 2017
خبر کا کوڈ: 3502529
بین الاقوامی گروپ: مقابلہ حسن قرآت اور حفظ قرآن سولہ سے اٹھارہ اپریل تک میریلینڈ کے شہر بالٹیمور میں منعقد کیا جارہا ہے

امریکہ؛ «مری لینڈ» میں قرآنی مقابلوں کا اعلان


ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «icnaconvention» کے مطابق امریکی مسلمانوں کے بیالیسویں کانگریس کے موقع پر قرآنی مقابلوں کا اعلان کیا گیا ہے

شمالی امریکہ میں اسلامی تنظیم (ICNA) اور جمعیت مسلمانان امریکہ (MAS) کے تعاون سے عظیم اجتماع منعقد کیا جائے گا.


بالٹیمور میں ہونے والے تین روزہ اجتماع میں مسلم فوبیا اور مسلمانوں کی مشکلات کا جایزہ لیا جائے گا.


اس اجتماع میں امریکہ بھر سے مسلم اسکالرز خطاب کریں گے

اجتماع کے ساتھ قرآنی مقابلے اور دیگر ثقافتی پروگرامز بھی منعقد ہوں گے.


حسن قرات کے مقابلوں میں دس سال سے کمر عمر کے بچوں کا مقابلہ بھی منعقد ہوگا جبکہ حفظ مقابلوں میں بارہ سال، چودہ سال اور سولہ سال کے نوجوانوں کے مقابلے منعقد ہوں گے۔

3576156

نظرات بینندگان
captcha