ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے « kitsapsun»، کے مطابق اس مسجد کی تعمیر سے قبل کیٹساپ میں بعض افراد دوسرے مسلمانوں کے گھروں میں نماز پڑھنے اور قبلہ کی سمت معلوم کرنے پر مجبور تھے
مسجد کے امام «احمد چچا» کا کہنا ہے کہ اس مسجد میں ہم سب کو خوش آمدید کہتے ہیں
پانچ سال قبل اسلام قبول کرنے والے «جیف کروگر» کے بارے میں انکا کہنا ہے: مسجد نہ ہونے کی وجہ سے کروگر اور دیگر کیی لوگ نماز جمعہ کے لیے سیاٹل شہر تک سفر کرنے پر مجبور تھے۔
احمد چچا جگہ کی مشکلات کا زکر کرتے ہوئے کہتا ہے کہ «مرین ڈرایو» بینک بند ہونے کی وجہ سے ہمیں موقع ملا اور اکیس ہزار ڈالر سے ہم اس بینک ک خالی عمارت کو خریدنے میں کامیاب ہوئے
جیف کروگر کا کہنا ہے کہ بعض مسلمان گھرانوں نے ساری بچت کے پیسے مسجد کے لیے وقف کردی ہیں