
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «wral» کے مطابق امریکہ میں اسلامایزیشن اجلاس میں سرعام مسلمانوں کے قتل کی تجویز پیش کرنے پر اسلامی کونسل نے ایف بی آئی سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات کی جائے ۔
«کرنرسویل» میں منعقدہ اس اسلام مخالف اجلاس میں «ٹی پارٹی»، «قوم پرست وطن پارٹی» اور دیگر شدت پسند متعصب تنظیموں کے اراکین شریک تھے
بیس افراد پر مشتمل اس اجلاس میں مسلمان اور امریکن میں جنگ جیسے فرضی مسائل پر گفتگو اور مسلمانوں کے قتل کی تجویز کا جایزہ لیا گیا اور بعض اراکین کا کہنا تھا کہ راہ حل صرف یہ ہے کہ : «سب مسلمانوں کو قتل کیا جائے.»!
امریکن اسلامی کونسل کے سیکریٹری تعلقات«ابراهیم هوپر» نے سرعام اسطرح کے اجلاس پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اعلی حکام کو اسکا سختی سے نوٹس لینا چاہیے
مختلف انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق امریکہ میں امریکی انتخابات کے بعد مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرایم میں تین گنا اضافہ ہوچکا ہے ۔