
ایکنا نیوز- خبررساں ایجنسی «rassd.com» کے مطابق اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری «آنٹونیو گوٹرش» نے مصر کے دورے کے موقع پر قاہرہ یونیورسٹی میں خطاب کیا
انہوں نے اپنے خطاب میں مہاجرین کے حوالے سے کہا : قرآن مجید کے سورہ توبہ میں پناہ گزینوں کی حمایت کی تاکید کی گیی ہے اور اسی بنیاد پر میں نے مہاجرین کی مدد کا مطالبہ کیا ہے اور انسانی بنیادوں پر پناہ گزینوں کی حمایت ہمارا فرض ہے
سوره توبه کی آیت نمبر چھ میں کہا گیا ہے: «وَإِنْ أَحَدٌ مِنَ الْمُشْرِكِينَ اسْتَجَارَكَ فَأَجِرْهُ حَتَّى يَسْمَعَ كَلَامَ اللَّهِ ثُمَّ أَبْلِغْهُ مَأْمَنَهُ ذَلِكَ بِأَنَّهُمْ قَوْمٌ لَا يَعْلَمُونَ»(اگر مشرکین میں سے کوئی پناہ طلب کرے تو پناہ دیجیے تاکہ وہ خدا کا کلام سن سکے اور پھر اسے امن کے مقام پر منتقل کیجیے کیونکہ وہ نادان قوم میں سے ہے)
اسی بنیاد پر «#پناہ گزین» ہیشٹیگ کے ساتھ اسپین کے عوام نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری کی بات کو بنیاد بناتے ہوئے مہاجرین کی حمایت کا مہم شروع کیا ہے
اس مہم کے دوران «# ہماری سرزمین ـ تمھآری سرزمین ہے» کے ہیشٹگ کے ساتھ بھی لوگوں نے پناہ گزینوں سے یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے.
گذشتہ دنوں ہزاروں اسپینش نے بارسلونا کے مظاہروں میں حکومت سے مطالبہ کیا کہ پناہ گزینوں کے لیے راستہ کھولا جائے۔
مظاہرین نے یورپی ممالک سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اپنی سرحدیں پناہ گزینوں کے لیے کھول کر انکی مدد کے لیے اقدامات کریں ۔