
ایکنا نیوز- شفقنا نیوز ایجنسی کے مطابق عراق کے صوبہ نینوا کے ایک اعلی سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ مغربی موصل میں داعش کے زیر اثر علاقوں میں گذشتہ روز نماز جمعہ ادا نہیں کی گئی اور داعش سے وابستہ خطبا ء بھی منظر عام سے غایب ہوگیے ہیں.
رپورٹ کے مطابق «السومریه نیوز» سے گفتگو میں سیکورٹی افیسر کا کہنا تھا : داعش نے اکثر مساجد میں نماز جمعہ تعطیل کرنے کی وجہ سیکورٹی ایشو قرار دیا ہے.
ایک مقامی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ داعش کے اکثر مبلغین کئی روز پہلے سے ہی مفرور ہوچکے ہیں اور ان علاقوں میں عراقی فورسز اور رضاکاروں کی پیشقدمی کو دیکھتے ہوئے داعش کے متعدد اہم رہنما فیملی سمیت دیگر علاقوں میں فرار اور روپوش ہوچکے ہیں۔