داعش نے دہشت گردی کے لیے ایک نئی ایپ کو استعمال کرنا شروع کر دیا

IQNA

داعش نے دہشت گردی کے لیے ایک نئی ایپ کو استعمال کرنا شروع کر دیا

13:46 - March 11, 2017
خبر کا کوڈ: 3502650
بین الاقوامی گروپ: مشرق وسطی میں دہشت گردی کی نئی داستانیں رقم کرنے والی کالعدم تنظیم داعش نے اپنے دہشت گردانہ سرگرمیوں اور پیغام رسائی کیلئے نئی میسنجنگ ایپ ٹیلی گرام کا سہارا لے لیا۔
ایکنا نیوز- شفقنا- ٹیلی کام ماہرین کا کہنا ہے کہ اداروں کے پاس ایپلی کیشن کے ذریعے بھیجے گئے پیغامات کو روکنے کی ٹیکنالوجی  موجود نہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے واشنگٹن پوسٹ پر جاری رپورٹ کے مطابق داعش کے دہشت گردوں نے آپس میں رابطے کیلئے سوشل میڈیا کی محفوظ ترین ایپ ٹیلی گرام کو استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔ اس ایپ کے استعمال سے دہشت گردوں کو پکڑنے کا خطرہ تقریب پانچ فیصد ہی ہوتا ہے، داعش کی جانب سے بھی اس حکمت عملی کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔

ٹیلی گرام کا سب سے بہترین فیچر اس کا خودکار نظام ہے، جس کے ذریعے پیغام خود ”تباہ" یا ضائع ہو جاتا ہے۔

ٹیلی گرام کے ذریعے کوئی آڈیو پیغام بھیجا جاتا ہے تو یہ فون سے اپنے آپ ہی ختم بھی ہو جاتا ہے، آپ کے پاس کوئی بیک اپ نہیں ہوتا اور یہی وجہ ہے کہ پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کیلئے اسے روکنا تقریباً ناممکن ہے۔ لوگوں کے ذریعے پیغام رسانی کے علاوہ آپسی رابطے کا یہ واحد طریقہ ہے۔"

نظرات بینندگان
captcha