IQNA

8:36 - March 19, 2017
خبر کا کوڈ: 3502696
بین الاقوامی گروپ: سال ۲۰۱۷ کے آغاز سے گذشتہ سال کی نسبت مساجد پرحملوں میں دوگنا اضافہ ہوچکا ہے

امریکہ ؛ مسجدوں پر حملوں مں دوگنا اضافہ


ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «Islamic News» کے مطابق اسلامی کونسل کے سروے میں دیکھاگیا ہے کہ سال نو کے آغاز سے اب تک مختلف مسجدوں پر حملوں کے بتیس واقعات رونما ہوچکے ہیں جبکہ گذشتہ سال اس مدت میں نصف کے قریب واقعات رونما ہویے تھے۔

امریکی مسجدوں کے خلاف ہونے والے ان واقعات میں گیارہ بارہ آتش سوزی اور انیس بار دھمکی اور تشدد کے واقعات شامل ہیں

مسلم تنظیموں ، اداروں اور سیاسی لیڈروں نے واقعات میں اضافے کو خطرناک دیتے ہوئے سیاست دانوں سے مسایل کے حل پر زور دیا ہے

تازہ ترین واقعے میں ایروزونا ریاست کے شہر ٹوسان کی مسجد پر حملہ ہے جسمیں نامعلوم افراد نے مسجد میں سو نسخوں کو شہید کردیا تھا۔


اس سے پہلے ٹیکساس، میشی گن اور دیگر ریاستوں میں مسجدوں پر حملے کے واقعات رونما ہوچکے ہیں

اسلاموفوبیا سے مقابلے کی نظارت کرنے والی تنظیم کی رکن زینب آرین نے ان مسایل کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ امریکہ معاشرے میں نفرت کا راج قایم ہوتا جارہا ہے

انکا کہنا تھا کہ تمام مقدس مقامات چاہے وہ مسجد ہو یا کلیسا یا معبد سب کو امن کا مقام ہونا چاہیے ۔

3585030

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: