
ایکنا نیوز- العالم نیوز چینل کے مطابق دس دن پہلے داعش نے کوشش کی تھی کہ چالیس گاڑیوں کو ٹینکوں کے ہمراہ شام سے تلعفر اور موصل میں داخل کرے
اس کوشش کا مقصد یہ تھا کہ عراقی فورسز کے موصل میں محاصرے کو توڑ کر داعش کے عناصر کو فرار کرایا جاتا.
بعض زرایع کا کہنا ہے کہ ان عناصر میں ابوبکرالبغدادی بھی شامل ہوسکتا ہے جنکو فرار کرانے کے لیے مذکورہ کوشش کی گیی ہے.
قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے یہ خبر بھی آچکی تھی کہ مارچ کے ہوایی حملوں میں ابوبکر البغدادی شدید زخمی ہوچکا ہے
جو اس وقت بھی شام اور عراقی سرحد کے قریب موجود تھے ۔