
ایکنا نیوز- کویٹَہ کی مسجد خاتم الانبیاء میں امسال بھی طلباء اعتکاف میں بیٹھیں گے۔ ۔ اعتکاف کے خواہش مند افراد سے کہا گیا ہے کہ وہ سات اپریل تک اپنے ناموں کا اندراج کرانے کراسکتے ہیں۔
مسجد انتظامیہ کے مطابق اعتکاف کے انتظامات مکمل ہو چکے ہیں اور معتکفین کی سہولت کیلئے مسجد میں بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔
اعتکاف آٹھ سے دس اپریل بمطابق دس سے بارہ رجب تک منعقد ہوگا جسکے لیے طلبا فری میں نام فوری طور پر لکھوا سکتے ہیں ۔
اعتکاف میں شرکت کے خواہشمند طلبا کی عمر کم از کم سولہ سال ہونا لازمی ہے۔
