
ایکنا نیوز- روزنامه «Manila Times» کے مطابق مسلمانوں کی قومی سلامتی کمیشن کے تعاون سے قومی قرآنی مقابلہ منعقد کیا گیا.
کمیشن کے ڈائریکٹر«طاهر لیداسان» کا کہنا تھا: ان مقابلوں کا مقصد نوجوان باصلاحیت قاریوں کو سامنے لانا ہے جنکو بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں نمایندگی کے لیے بھیجوایے جائیں گے۔
کمیشن کے ثقافتی امور کے انچارج لامان پیانگ نے مقابلوں کو حفظ اور دیگر شعبوں میں پیشرفت کا زریعہ قرار دیا اور کہا کہ اس سے فلپائن اور عالم اسلام کے تعلقات میں استحکام آئے گا.
تیرتالیسواں قومی مقابلہ «قرآنی احکامات ، سچایی اور کرامت انسانی» کے عنوان سے منعقد کیا گیا۔
قومی قرآنی مقابلوں میں چھتیس طلبا اور طالبات شریک تھین اور گذشتہ سالوں کے پوزیشن ہولڈرز ان مقابلوں میں بھی اپنی پوزیشن برقرار رہنے میں کامیاب رہیں۔