
ایکنا نیوز- روزنامه «Boston Globe» کے مطابق ماساچوسٹ میں پہلی بار اوپن ڈے مسجد پروگرام منعقد کیا گیا جسمیں سینکڑوں غیر مسلم اسلامی انجمن کے مرکز اور سترہ دیگر مساجد میں جمع ہوگیے اور انہوں نے نماز باجماعت کا مشاہدہ کرکے اسلام کے بارے میں سوالات کیے۔
اسلامی انجمن کے مرکز میں بچوں کو قرآن پڑھانے والے «محمد لالی» نے کہا : ہمیں توقع نہ تھی کہ اس قدر بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوں گے
انکا کہنا تھا : اسلام اور مسلمانوں کے بارے میں شبہات اور سوالات موجود ہیں اور میڈیا غلط پروپیگنڈہ بھی کرتا ہے مگر اس طرح کے پروگراموں سے دیگر لوگ اسلام کے بارے میں جان جائیں گے کہ ہم تشدد اور دہشت گردی کے حامی نہیں۔
ماساچوسٹ اسلامی مرکز کے ثقافتی امور کے سربراہ «جان رابینز» نے کہا کہ مساجد کے دروازے کھول کر یہ پیغام دیا گیا کہ اسلام ایسا نہیں جیسا پیش کیا گیا ہے اور لوگ اسلاموفوبیا سے مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ اوپن ڈے مسجد پروگرام اس قدر کامیاب رہا ہے کہ لوگ امید وار بن گیے ہیں کہ یہ پروگرام اب ہر سال منعقد کیا جائے گا ۔