کیلفونیا کالج میں ھفتہ « اسلام شناسی» کا انعقاد

IQNA

کیلفونیا کالج میں ھفتہ « اسلام شناسی» کا انعقاد

7:26 - April 05, 2017
خبر کا کوڈ: 3502760
بین الاقوامی گروپ: اسلام سے آشنایی کا ہفتہ کیلفورنیا کے شہر ساکرامنٹو کے کالج میں منایا گیا اور اس کا مقصد اسلام کے بارے میں نادرست تصورات کا خاتمہ بتایا جاتاہے

کیلفونیا کالج میں ھفتہ  « اسلام شناسی» کا انعقاد


ایکنا نیوز- پندرہ روزہ میگزین «The Connection» کے مطابق کاسومنس کالج میں اسلامی انجمن کی دعوت پر اٹھائیس کتابوں کی مصنف اور معروف اسپیکر زھرہ سروری نے بھی ہفتہ اسلام شناسی کے پروگرام میں خطاب کیا۔


سروری نے خطاب میں کہا : میرا مخاطب غیر مسلم ہے اور میرا مقصد یہ ہے کہ میں مذاہب میں اختلافات اور نادرست تصورات کے حوالے سے انکو مسایل کی طرف متوجہ کروں


سروری نے کہا کہ حجاب مسلمان خواتین کا انتخاب ہے اور اس سے ہم چاہتے ہیں کہ لوگ ہمارے افکار، دل ، محبت اور سوچ کا احترام کریں نہ کہ ہمارے ظاہر کا ۔


سروری نے اسلام اور اسلامی ثقافت کو بدنام کرنے کا ذ٘مہ دار میڈیا کو قرار دیا اور کہا : تمام ثقافتوں اور ادیان میں خیانت کار اور بدکردار لوگ موجود ہیں لیکن سب کو ایک نظر سے دیکھنا کہاں کا انصاف ہے ؟

3586671

نظرات بینندگان
captcha