روس؛ «آستراخان» کے سارے دہشت گرد وہابی نکلے

IQNA

روس؛ «آستراخان» کے سارے دہشت گرد وہابی نکلے

7:53 - April 07, 2017
خبر کا کوڈ: 3502767
بین الاقوامی گروپ: روس کے سلامتی ادارے پر حملے میں مارے جانے والے چار دہشت گرد وہابی مسلک نکلے

روس؛ «آستراخان» کے سارے دہشت گرد وہابی نکلے


ایکنا نیوز- خبررساں ادارے روسیا الیوم کے مطابق گذشتہ روز روسی سیکورٹی فورس کے مرکز پر حملے میں مارے جانے والے اور گرفتار دہشت گرد سب وہابی مسلک کے عناصر نکلے۔

رپورٹ کے مطابق دو دہشت گرد حملے کے وقت مارے گیے مگر دو دیگر محاصرے میں آنے کے باوجود تسلیم نہ ہونے پر فورسز کے ہاتھوں انجام کو پہنچے۔


اس جھڑپ میں روس سیکورٹی فورس کے ایک اہلکار زخمی ہوا ہے جبکہ دو دہشت گرد زندہ گرفتار ہوگیے ہیں۔

روسی فورسز کے مطابق اس علاقے میں دو روز قبل دو سیکورٹی اہلکار انہیں عناصر کے ہاتھوں ہلاک ہوگیے تھے۔


گیارہ دن پہلے بھی اس علاقے میں ایک سیکورٹی مرکز پر حملے میں چھ روسی اہلکار اور چھ چچن وہابی دہشت گرد مارے گیے تھے۔

اس علاقے میں اکثر مسلح دہشت گرد عقیدے کے لحاظ سے وہابی مسلک اور داعش کے حامی سمجھے جاتے ہیں ۔

3587429

نظرات بینندگان
captcha