شامی فوج: امریکہ داعش اور النصرہ کا اصل حامی ہے

IQNA

شامی فوج: امریکہ داعش اور النصرہ کا اصل حامی ہے

7:44 - April 08, 2017
خبر کا کوڈ: 3502772
بین الاقوامی گروپ: شامی فوج کے سربراہ نے شامی اڈے پر امریکی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ داعش اور النصرہ سمیت دیگر دہشت گردوں کا مددگار اور حامی ہے

شامی فوج: امریکہ داعش اور النصرہ کا اصل حامی ہے


ایکنا نیوز- نیوز چینل العالم کے مطابق شامی فوج کے سربراہ نے ایک رسمی بیان میں شامی فوجی اڈے پر امریکی میزائیل حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس حملے میں چھ فوجی جان بحق اور بھاری مالی نقصان ہوا ہے۔

انہوں نے اس حملے کو امریکی پالیسی کی بدترین غلطی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو نقصان پہنچ سکتا ہے جبکہ امریکہ روز ازل سے داعش اور النصرہ کی مدد کرتا آرہا ہے اور اس جنگ میں امریکہ ان دہشت گردوں کے شانہ بشانہ شریک جرم ہے۔


انکا کہنا تھا: کیمیایی ہتھیار کا بھانہ کرکے امریکہ نے بغیر تحقیق اور جستجو کے حملہ کیا اور اس کا واضح مقصد شکست سے دوچار تکفیری دہشت گردوں کو حوصلہ دینا اور انکی ہمت افزائی کرنا اور انکو یہ پیغام دینا ہے کہ جب بھی شکست سے قریب ہو تو کیمیائی اسلحہ استعمال کرکے امریکہ مداخلت کو موقع فراہم کرسکتا ہے۔


شامی چیف نے اس حملے کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے اور ہم میدان جنگ میں سخت اقدامات سے جواب دینا جانتے ہیں اور مکمل امن تک ہماری جنگ جاری رہے گی ۔

3587494

نظرات بینندگان
captcha