ترکی؛ ستّر سال کی عمر میں قرآنی سیکھنے کا کمال

IQNA

ترکی؛ ستّر سال کی عمر میں قرآنی سیکھنے کا کمال

9:45 - April 14, 2017
خبر کا کوڈ: 3502802
بین الاقوامی گروپ: ترکی کی عمر رسیدہ خاتون «فاطمه چتین» نے قرآنی کلاس میں شرکت کرکے قرآن پڑھنا شروع کردیا

ترکی کی ستّر سالہ خاتون کی قرآنی کاوش


ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی آنوتالی (AA) کے مطابق ستّر سالہ فاطمه چتین ترکی کے شهر «تکیرداغ» کی رہنے والی ہے جو بوڑھاپے اور کہن سالی کے باوجود عزم مصمم سے قرآن مجید کی کلاس میں شرکت کرکے قاریہ قرآن بن چکی ہے۔

ترکی کی ستّر سالہ خاتون کی قرآنی کاوش


قرآنی تلاوت کی شوقین خاتون کا کہنا ہے : ایک دو دوستوں کی تجویز اور حوصلہ افزائی پر میں نے قرآن سیکھنے کا عزم کیا اور گرچہ شروع میں مشکلات پیش آئیں مگر میں نے آخر کار قرآن کی تلاوت سیکھ لی۔


فاطمه چتین نے خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس عمر میں قرآن مجید سیکھنا واقعا خدا کی نعمت ہے اور میرے رب کی توفیق اور رحمت تھی کہ میں نے اس کام کو انجام دیا ۔

ترکی کی ستّر سالہ خاتون کی قرآنی کاوش


انکا کہنا ہے کہ شروع میں سختی اور مشکلات کے باعث حتی میں نے کلاس چھوڑنے کا ارادہ کیا مگر میرے اندر سے آواز آتی تھی کہ اگر کوئی مضبوط ارادہ کرے تو ہر کام ممکن ہے اور پھر یہی ہوا ۔

فاطمه چتین کا کہنا ہے کہ میں اب ہر ہفتے کو والدہ کی قبر پر جاکر انکے لیے سورہ یاسین کی تلاوت کرتی ہوں ۔

3589308

نظرات بینندگان
captcha