ایکنا نیوز- ڈان نیوز کے مطابق لاہور کے کیتھڈرل اورسینٹ انتھونی چرچ سمیت ملک کے دیگر گرجا گھروں میں ایسٹر کی خصوصی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے۔
گرجاگھروں کو رات کو ہی برقی قمقموں سے سجایا گیا تھا جبکہ صبح ہوتے ہی مذہبی اور دعائیہ تقریبات سے ایسٹر کے تہوار کا آغاز ہوا۔
ایسٹر کی خصوصی تقریبات میں ملک کی سلامتی کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔
ایسٹرکے موقع پر سیکیورٹی کو سخت کرنے کے لیے لاہور شہر کےگرجا گھروں میں 8ہزار سےزائد سیکیورٹی اہلکارتعینات کئے گئے ہیں۔ پشاور اور کراچی میں بھی ایسٹر کے موقع پر سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔
عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کا کہنا ہے کہ اس موقع پر دنیا بھر موجود غریب اور پسماندہ افراد کے دکھ درد کو سمجھتے ہوئے ان کی مدد کی جائے۔
انھوں نے جنگ کے متاثرین، پناہ گزینون اور مہاجرین کے دکھ درد کو بھی بانٹنے کی تلقین کی ہے۔