مصر میں رنگین قرآنی نسخوں کا مافیا سرگرم

IQNA

مصر میں رنگین قرآنی نسخوں کا مافیا سرگرم

7:03 - April 17, 2017
خبر کا کوڈ: 3502820
بین الاقوامی گروپ: مصر میں الازھر کے منع کرنے کے باوجود رنگین قرآنی نسخوں کا مافیا سرگرم ہوچکا ہے اور آئے روز ان نسخوں کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے

مصر میں رنگین قرآنی نسخوں کا مافیا سرگرم


ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «البوابه نیوز» کے مطابق مصر میں رنگین قرآنی نسخوں پر پابندی کے باوجود مارکیٹ میں ان قرآنی نسخوں کی بھرپورپذیرائی کی جارہی ہے

بڑھتی ہوئی مانگ کی وجہ سے آئے روز مارکیٹ میں انکی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے اور رپورٹ کے مطابق الازھر کی مخالفت کے باوجود ان نسخوں کی طلب بڑھتی جارہی ہے

ایک مقامی پبلشر کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس ایسے رنگین نسخے موجود ہیں جنپر الازھر کی تصدیقی مہر موجود ہے اور انکی فروخت کو کویی نہیں روک سکتا ۔


اس پبلشر کا کہنا ہے کہ رنگین نسخے خوبصورت اور پرکشش ہے جنکو لوگ پسند کرتے اور خرید کر ایکدوسرے کو تحفے میں پیش کرسکتے ہیں۔

مقامی دکاندار «سالم.م.ع» کا کہنا ہے: الازھر کی مخالفت کے بعد یہ نسخے نایاب ہوگیے ہیں مگر لوگ تیار ہیں کہ زیادہ پیسے دیکر ان نسخوں کی خریداری کریں۔

بڑھتی ہوئی طلب اور اشاعت میں کمی کے باعث رنگین قرآنی نسخوں کا مافیا سرگرم ہوچکا ہے جو منہ مانگے قیمت وصول کررہا ہے۔

3590062

نظرات بینندگان
captcha