ایکنا نیوز- روزنامه «البیان» کے مطابق گذشتہ روز بین الاقوامی عربی اسلامی خطاطی نمایش کا افتتاح دبئی کے «وافی» تجارتی مرکز میں کیا گیا جو اگلے ہفتے کے آخر تک جاری رہے گی ۔
تربیتی ورکشاپ اور بچوں کے لیے عرب دنیا کے مشہور خطاطوں کے فن پاروں کی نمایش پروگرام کا حصہ ہے۔
اس قرآنی خطاطی نمایش میں معروف خطاطوں کے پچاس منتخیب کلاسیک اور مڈرن فن پارے موجود ہیں۔
چوبیس تربیتی ورکشاپ، سیمینار اور محمد جواد زادہ کی زیرنگرانی قرآنی آیات کی کتابت کلاسز بھی نمایش میں شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق قرآنی آیات کی کتابت بہ روایت ورش میں الجزایر کے محمد صفربات جوانوں کو فن خطاطی پر خصوصی لیکچر دیں گے۔