تعلیمی اداروں میں قرآن کی لازمی تعلیم کا بل منظور

IQNA

تعلیمی اداروں میں قرآن کی لازمی تعلیم کا بل منظور

17:11 - April 19, 2017
خبر کا کوڈ: 3502839
بین الاقوامی گروپ: قومی اسمبلی نے تعلیمی اداروں میں قرآن پاک کی لازمی تعلیم سے متعلق پیش کیا گیا بل متفقہ طور پر منظور کرلیا

ایکنا نیوز- ڈان نیوز کے مطابق وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت محمد بلیغ الرحمٰن نے قومی اسمبلی میں ’قرآن پاک کی لازمی تعلیم بل 2017‘ پیش کیا جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔

اس بل کے مطابق اسلام آباد اور فاٹا سمیت صوبائی حکومتوں کے ماتحت آنے والے تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کے لیے مسلمان طالب علموں کو جماعت اول تا پنجم قرآن کی ‘ناظرہ‘ تعلیم جبکہ چھٹی جماعت سے بارہویں جماعت تک قرآن کی مترجم تعلیم دینا ضروری ہوگی۔

بل کے مطابق اس اقدام کے تحت دین اسلام کے عظیم پیغام کو سمجھا جاسکے گا جبکہ سچ، ایمانداری، برداشت، اتحاد و اتفاق سمیت زندگی گزارنے کے پرامن طریقوں کو فروغ دیا جاسکے گا۔

بل کے اغراض و مقاصد کے مطابق قرآنی تعلیم لازمی کرکے ریاست کو آئین کے آرٹیکل 31 (2) پر عملدرآمد میں بھی مدد ملے گی جس کے تحت ’ریاست کا اسلامی اور قرآنی تعلیمات کو یقینی بنانا‘ ضروری ہے۔

نظرات بینندگان
captcha